لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پرآئی جی پنجاب 24 جنوری کو رپورٹ سمیت طلب

لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پرآئی جی پنجاب 24 ...
لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست پرآئی جی پنجاب 24 جنوری کو رپورٹ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو 24 جنوری کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی سماعت کی، درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساہیوال واقعے کی غیرجانبدارچھان بین ہونی چاہئے ،سانحہ میں والدین کو بچوں کے سامنے قتل کیا گیا،حکومت جے آئی ٹی بناکر بری الذمہ ہو گئی ،جے آئی ٹی تفتیش سے حقائق سامنے نہیں آئینگے ،حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے کہا کہ اکیلے کیسے جوڈیشل کمیشن کیسے بنا سکتے ہے ،صوبائی حکومت چیف جسٹس کی مشاورت سے ہی جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے ،انکوائریز اینڈٹربیونل ایکٹ کا سیکشن 3 اس معاملے پر واضح ہے ۔عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو 24جنوری کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔