پاکستان کامتحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر قرض کامعاہدہ ، رقم 15روز میں منتقل کی جائیگی

پاکستان کامتحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر قرض کامعاہدہ ، رقم 15روز میں منتقل ...
پاکستان کامتحدہ عرب امارات سے تین ارب ڈالر قرض کامعاہدہ ، رقم 15روز میں منتقل کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور یو اے ای درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لئے معاہدہ طے پاگیا، ایک ارب ڈالر چند روز میں پا دوعرب ڈالر 15روز میں پاکستان کو مل جائیں گے ۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب کے بعد یواے ای سے بھی 3ارب ڈالر کا معاہد ہ طے پاگیاہے، تین ارب ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو 15دن میں تین اقساط میں منتقل کی جائیگی ، ایک ارب ڈالر چند روز میں مل جائیں گے ، ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیو یلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین کی جانب سے دستخط کئے گئے ۔
واضح رہے ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لئے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھالیکن اب دونوں ملکوں میں قرض کا معاہدہ طے پا جانے سے معاشی پیکج کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -