لاہور اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کئی مقامات پر ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔
لاہور اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ شاہدرہ، باغبانپورہ، دھرم پورہ، مغلپورہ، فیروز والا، بھیکی میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے۔
لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، منڈی بہاﺅالدین، ملکوال، گجرات، وزیر آباد، ڈسکہ اورنارنگ منڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل پاکستان میں مغرب سے داخل ہونے والے بارشی سسٹم کے باعث پنجاب اور سندھ میں گرج چمک کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہے گا۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔