پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے 3ارب ڈالر پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے 3ارب ڈالر پاکستان کے ...
پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، متحدہ عرب امارات نے 3ارب ڈالر پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے ، یو اے ای کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے جبکہ سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط رواں ہفتے پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی جائیگی۔
واضح رہے کہ امارات سے پاکستان کو قرض کیلئے ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے معاہدے پر دستخط کئے ، ابوظہبی کی معاونت سے پاکستان درپیش معاشی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ تین ارب ڈالر دوہفتے میں پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کئے جائیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -