باکسر عامر خان کے ملین پاونڈز ڈوب گئے، لگژری شادی ہال فروخت پر لگادیا

باکسر عامر خان کے ملین پاونڈز ڈوب گئے، لگژری شادی ہال فروخت پر لگادیا
باکسر عامر خان کے ملین پاونڈز ڈوب گئے، لگژری شادی ہال فروخت پر لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بولٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنا شادی ہال فروخت پر لگا دیا۔
برطانوی میڈیا کی خبر کے مطابق باکسر عامر خان کا لگژری ویڈنگ وینیو انگلینڈ کے شہر بولٹن میں واقع ہے جسے انہوں نے 12.5 ملین پاونڈز میں فروخت پر لگایا ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ویڈنگ وینیو میں پہلی شادی 3 ماہ پہلے ہوئی تھی مگر ویڈنگ وینیو لوکیشن کی وجہ سے توجہ حاصل نہ کر سکا اور ملینز پاﺅنڈز ڈوب گئے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینیو کے کئی اور مسائل بھی سامنے آئے جس کی وجہ سے پراجیکٹ کامیاب نہ ہوا، وینیو کے سامنے اور اطراف میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی پڑے رہتے تھے۔
عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شادی حال کی فروخت کا بتایا۔ 

مزید :

برطانیہ -کھیل -