سانگھڑ اور بدین کے بلدیاتی انتخابات :پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، فنکشنل لیگ دوسرے نمبر پر

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابا ت کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل شروع کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ اور بدین میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضلع سانگھڑ میں یونین کونسلز کی 71، میونسپل کمیٹی کی 3 اور ٹاو¿ن کمیٹی کی 11 نشستوں پر پولنگ ہوئی جبکہ بدین میں یونین اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 4،4 اور ٹاو¿ن کمیٹی کی ایک نشست پر پولنگ ہو ئی۔اب تک کے نتائج کے مطابق کل 154نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 82اور فنکشنل لیگ نے 52سیٹیں جیت لی ہیں اس طرح پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے جبکہ فنکشنل لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹاون کمیٹی کھپروکی تمام اٹھارہ نشستوں کے نتائج کے مطابق 11پر پیپلز پارٹی اور 7پر مسلم لیگ فنکشنل کامیاب ہوئی۔ سانگھڑ کی ٹاون کمیٹی شاہ پور چاکر کی آٹھ میں سے سات نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں جبکہ ایک نشست فنکشنل لیگ کو ملی۔میونسپل کمیٹی سنجھورو کی تین میں سے دو نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ کو ملی۔ٹاون کمیٹی تلہار بدین کی19 میں سے 13نشستیں مرزا گروپ اور 6 پیپلز پارٹی نے جیت لیں۔سانگھڑ میں پیپلز پارٹی نے 44اور فنکشنل لیگ نے 33سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ ایم کیو ایم کو ایک نشست ملی۔بدین کی ٹاون کمیٹی کڑیو گنہور کی چھ میں سے چار سیٹیں پیپلز پارٹی کے نام ایک پر ن لیگ اور ایک پر آزادامیدوار کامیاب ہوا۔میونسپل کمیٹی شہداد پور میں پیپلز پارٹی سولہ میں سے نو سیٹیں جیت گئی۔پانچ سیٹیں فنکشنل لیگ کے نام رہیں۔میونسپل کمیٹی سانگھڑ کی پانچ نشستیں فنکشنل لیگ نے جیت لیں۔ پیپلز پارٹی کو دو سیٹیں ملیں۔ بدین میں مقابلہ برابر رہا۔ پیپلز پارٹی نے 32اور مرزا گروپ نے 33نشستیں جیتیں۔ٹاون کمیٹی ٹنڈو میٹھا خان کی تینوںنشستیں پیپلز پارٹی کے نام رہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اتنظامات کئے گئے ہیں، سانگھڑ میں 7 ہزار 300 جب کہ بدین میں 3 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیے گئے۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملا اورسامان تاخیر سے پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جب کہ ایک دو پولنگ اسٹیشنز پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔