سویا بین آئل کے موجودہ ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں،چین

سویا بین آئل کے موجودہ ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں،چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ اس وقت اس کے سویابین آئل کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں جس کی وجہ رواں سال سویابین کی بھاری مقدار میں درآمد اور کرشنگ ہے۔نیشنل گرین اینڈ آئل انفارمیشن سنٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ختم ہونے والے سیزن 2016-17 ء کے دوران 93.5 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی۔
جو 2015-16 ء کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر کے اختتام پر سویابین آئل کا ملکی ذخیرہ 1.3 ملین ٹن تک رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ تین سال کی ملکی اوسط 1 ملین ٹن سے زیادہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -