فرائیڈ چکن سلاد بنانے کی ترکیب

فرائیڈ چکن سلاد بنانے کی ترکیب
فرائیڈ چکن سلاد بنانے کی ترکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اجزاء

چکن کے پارچے چار عدد, تیل دو کھانے کے چمچ, کالی مرچ حسبِ ذائقہ, نمک حسبِ ذائقہ,  کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ, سفید مرچ ایک چائے کا چمچ, اوریگانو ایک کھانے کا چمچ, تھائیم ایک چائے کا چمچ, مکس ہربز ایک چائے کا چمچ, فریش کریم 125 ایم ایل, مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ, آسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ, لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ, سرکہ دو کھانے کے چمچ , زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ, لہسن کے جووے تین سے چار باریک کٹے ہوئے,  گوبھی، کٹی ہوئی آدھی, مکئی آدھا کین , ٹماٹر دو عدد کٹے ہوئے.

ترکیب

ایک برتن میں کالی مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک، سفید مرچ، اوریگانو، تھائیم، مکس ہربز اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چکن کو اچھی طرح دھو کر اس کو دونوں جانب سے مکسچر سے اچھی طرح میرینیٹ کریں اور گھنٹے بھر کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک الگ برتن میں کریم، مسٹرڈ پیسٹ، آسٹر ساس، لیمن جوس، نمک، کالی مرچ، لہسن، سرکہ اور زیتون کا تیل ڈالیں، ان تمام اجزا کو اچھی طرح ملانے کے لیے وھسک کی مدد سے خوب پھینٹیں۔

ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس گرم تیل میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں، پھر اسے دس منٹ تک ڈھک دیں اور پکنے دیں تاکہ گوشت خوب گل جائے۔ اب اس تلی ہوئی چکن کے ایک ایک انچ کے قریب قتلے بنالیں۔ اب ایک پیالے میں گوبھی، مکئی، ٹماٹر اور تیار چٹنی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔اب اس دیدہ زیب تلی ہوئی چکن کو سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں اور اوپر سے کچھ تازہ دھنیا چھڑک دیں۔

مزید :

Ramadan -پکوان -