پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

  پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست
  پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسب روایت پاکستان ٹیم  روایتی کھیل پیش کر کے بھارت سے ہار گئی اور نا صرف بھارت سے ہاری بلکہ چیمئینز ٹرافی کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ سے تو  شاہین پہلے ہی ہار چکے اور اب بھارت سے بھی ہار گئے اور گو کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے اور اگر غلطی سے.  قومی ٹیم بنگلہ دیش  سے جیت بھی گئی تو بھی چیمپئینز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ شاید کوئی معجزہ ہی ہو جائے کہ پاکستان کا چانس بن جائے لیکن صاف اور کلئیر کٹ نظر آ رہا ہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے حصول سے باہر ہوگئی اور یقینا انتہائی افسوسناک خبر سننے کو ملی کہ پاکستان چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک ہے لیکن قومی ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہو گئی اور میزبان ملک کا اپنے ہی دیس میں کھیلی جانیوالی سیریز میں پہلے ہی راؤنڈ میں ٹرافی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہو جانا افسوسناک ہے اور پاکستان ٹیم کی ہار پہ بہت سے دوست برملا کہہ رہے ہیں کہ جناب محسن نقوی نے تو  اپنے وعدے کے مطابق نئے اسٹیڈیم تیار کر لئے لیکن  پاکستان ٹیم نا بنا سکے۔ جی دوستو دن رات ایک کر کے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا کام تو بخوبی مکمل ہو گیالیکن پاکستانی ٹیم میں کوئی نکھار پیدا نا کیاجا سکابہت سے دوست کہتے نظر آتے ہیں کہ جناب محسن نقوی کرکٹ اسٹیڈیم نئے بنانے کی بجائے پاکستان ٹیم کو بہتر بنانے پہ پیسے خرچ دیتے تو کسی کو دکھ نا ہوتا۔جی دوستو پاک بھارت میچ پہ.  ایک نظر ڈالیں تو یقینا شاہینوں کی بدترین کارکردگی ہی نظر آئیگی جس طرح پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کھائی اسی طرح سے بھارت نے بھی پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کر دیا پاکستان  نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں صرف 241 رنز ہی بنا سکی اور پاکستانی بیٹنگ دیکھ کے یوں لگ رہا تھا کہ جیسے پاکستانی بلے باز ون ڈے میچ نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں 25اوورز میں پاکستان ٹیم نے محض سو رنز ہی بنائے تھے پاکستانی کھلاڑی بھارتی باؤولرز کا جم کر مقابلہ نا کر سکے۔ رضوان اور سعود شکیل کی سست ترین بیٹنگ نے بھی گویا نئے ریکارڈ بنا دئیے جبکہ خوشدل شاہ نے بھی زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پہ لگ رہا تھا کہ پاکستان ٹیم دوسو رنز بھی مکمل نا کر سکے گی لیکن پھر بھی ہمت کر کے پاکستان ٹیم نے 241رنز بنا ہی لئے جو کہ بھارتی ٹیم کے لئے آسان ہدف ثابت ہوا۔پاکستانی باؤلرز نے بھی بہت کوشش کی لیکن پاکستان ٹیم کو فتح سے ہمکنار نا کروا سکے اور بھارت نے آسانی سے پاکستان کو ہرا دیا بلکہ چیمپئینز ٹرافی کی دوڑ سے بھی  پاکستان ٹیم کو دور بہت دور کر دیا اور لگتا ہے چیمئینز ٹرافی پاکستانی ٹیم کے لئے سہانا سپنا  ہی بن گیا۔   یہ شکست یقینا پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر ٹھہری بہر حال جو ہونا تھا ہو گیا۔بدترین شکست پہ پاکستانی قوم تو غمزدہ ہے ہی لیکن اب سلیکٹرز کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے کہ کس قسم کی ٹیم سلیکٹرز نے منتخب کی کہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی۔

مزید :

رائے -کالم -