وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

برن(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ گئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق انٹرنیٹ پر پوسٹ کیے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں بلاول بھٹو کو گارڈز کے جھرمٹ میں سگریٹ کے کش لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ بلاول بھٹو کی سگریٹ نوشی پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔بعض لوگوں نے بلاول کی اس عادت کی تعریف کی ہے تاہم اکثریت انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نوجوان نسل کے لیے ایک بری مثال قائم کر رہے ہیں۔
ایک شخص نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”بلاول بھٹو کا ڈیووس میں سگریٹ پینا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ انہیں اپنے عادات و اطوار نوجوان نسل کے رول ماڈل اور لیڈر کے طور پر اپنے استوار کرنے چاہئیں۔“دوسری طرف ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”بلاول کی سگریٹ نوشی پر لوگوں کو حیرت کیوں ہو رہی ہے۔ اب وہ بچہ نہیں رہا۔“
CHECK gainda smoking.
— @LahoreQalanderFanردا رباب سیّد (@LahoreLahoreE) January 20, 2023
Bilawal said that all warmth of my cigarette is to be used to گرم Sindh in winterpic.twitter.com/G0JVfCyhPG