سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں ہے، یشما گل

  سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں ہے، یشما گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(فلم رپورٹر) نامورادکارہ یشما گل   نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی سستی شہرت پسند نہیں‘ اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا چاہتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں یشما گل  نے کہا کہ فنکار کوہرنوعیت کاکردارادا کرناپڑتاہے تبھی وہ اپنے آپ کومنوانے میں کامیاب ہو جاتاہے۔ابتدائی طورپرمیرے کریئرمیں  تیز طرار قسم کے کرداروں کی چھاپ رہی  اب  میں نے اس کو کسی حدتک کم کرنے کی کوشش کی۔

 ۔ ایک سوال پر  انہوں نے کہا کہ  شوبز کی دنیا رنگین ضرور ہے لیکن اچھا اور برا انسان   اپنے اندر کی سوچ سے پروان چڑھتا ہے۔

مزید :

کلچر -