وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کاعمل جاری ہے،فردوس عاشق اعوان

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کاعمل جاری ہے،فردوس عاشق اعوان
 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کاعمل جاری ہے،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پورے صوبے میں ترقی کا عمل جاری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مخصوص علاقوں کوترجیح دی جس کے باعث باقی اضلاع ترقی کی دوڑسے پیچھے رہ گئے، عثمان بزدارتمام اضلاع میں ترقی کامشن لے کرنکل پڑے ہیں،وزیراعلیٰ 5 ارب کاترقیاتی پیکج لے کرنارووال پہنچ ر ہے ہیں جس میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے 29 منصوبے شامل ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے روڈمیپ تشکیل دے دیا گیا ہے اب کوئی ضلع ترقی کی دوڑمیں پیچھے نہیں رہے گا۔

مزید :

قومی -