حکومت پنجاب کا جعلی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کے مفت علاج کا اعلان

حکومت پنجاب کا جعلی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کے مفت علاج کا اعلان
حکومت پنجاب کا جعلی انجکشن سے متاثرہ مریضوں کے مفت علاج کا اعلان
سورس: x.com/MohsinnaqviC42

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبے میں آشوب چشم اور جعلی انجکشن کے باعث متعدد افراد کی بینائی متاثر ہونے سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں  چار امور پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ  کیا گیا۔
1:نان سٹرلائیذڈ انجکشن کی دستیابی کے ذمہ دار ڈرگ انسپکٹر وں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
2:امراض چشم کے علاج کے لئے Avastin  کے استعمال پر کوالٹی رپورٹ آنے تک دو ہفتے تک پابندی ہوگی۔
3:انجکشن کے وجہ سے اندھے پن کے شکار افراد کا فری علاج کیا جائے گا۔
4:معاملے کی تیزی سے تحقیقات کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایاجائےگا۔