دیت لیں گے نہ معاف کریں گے،والدین شہید ٹریفک کانسٹیبل

دیت لیں گے نہ معاف کریں گے،والدین شہید ٹریفک کانسٹیبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی جی خان (خصوصی رپورٹ)بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے۔شہید کانسٹیبل کی والدہ نے ڈی جی خان میں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے ان کا سہارا چھین لیا، بیٹے کی موت کے ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے۔کانسٹیبل عطاء اللہ کے لواحقین نے اس سلسلے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے۔شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں دو بیٹیاں، تین بیٹے، بیوہ اور ضعیف والدین شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -