ایک سال میں 350پاورپراجیکٹ بنائیں گے،پاناما کے بعد وزیراعظم نے ایک ہزارارب کے منصوبوں کو اعلان کیا:عمران خان

ایک سال میں 350پاورپراجیکٹ بنائیں گے،پاناما کے بعد وزیراعظم نے ایک ہزارارب کے ...
ایک سال میں 350پاورپراجیکٹ بنائیں گے،پاناما کے بعد وزیراعظم نے ایک ہزارارب کے منصوبوں کو اعلان کیا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹگرام(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سال میں ہم 350مائیکرو پاورہائیڈرل پاورپراجیکٹ پلانٹ بنائیں گے جبکہ 2018تک 1000پاورپلانٹ مکمل کیئے جائیں گے۔بٹگرام میں تین پاورپلانٹس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا چار روپے فی یونٹ سارا سال اور چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کریں گے۔پہاڑوں سے گرتے پانی سے بھی بجلی بنائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ان پاورپلانٹس کو مقامی لوگوں کے حوالے کریں گے اور اس سلسلہ میں مقامی لوگوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔مقامی لوگ فیصلہ کریں گے کہ بجلی کی قیمت دوروپے یونٹ ہو گی کہ چار روپے۔انہوں نے کہا مسائل کی نشاندہی کرنا آپ کا حق ہے۔پانچ ارب روپے میں 3لاکھ لوگوں کو بجلی مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا چین سمیت ساری دنیا میں کوئلے سے بجلی بنانے کے کارخانے بند کئے جا رہے ہیں جبکہ شریف برادران بنا رہے ہیں۔ میاں صاحب با ر بار پوچھتے ہیں نیا خیبر پختونخوا کہا ں ہے؟انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم سڑکوں پر نہیں انسانوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔خیبرپختونخوا کو زیادہ تعلیم یافتہ اور زیادہ صحت مند بنائیں گے جہاں صحت،تعلیم سمیت ساری بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں مقامی لوگ اپنا نظام خود چلائیں گے۔
عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نے ایک ہزار ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔کرپٹ حکمران کبھی بھی ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتے۔