یارب! ہمیں اپنا قرب عطا فرما،  ہماری خطائیں بخش دے۔۔۔۔

 یارب! ہمیں اپنا قرب عطا فرما،  ہماری خطائیں بخش دے۔۔۔۔
 یارب! ہمیں اپنا قرب عطا فرما،  ہماری خطائیں بخش دے۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : منزہ یاسمین

یا الحی القیوم یاواحد یاذوالجلال
تجھے عبادت گزاروں کا واسطہ ہماری عبادتوں اور دعاؤں کو قبولیت عطا فرما
یارب! ہم حج کرنے کے لیے تو تیرے در پہ حاضر نہیں پر  تیری رحمت تیرے کرم وفضل کے طلب گار ہیں ، ہمیں  اپنے کن سے نواز دے 
 یارب! ہمیں اپنا قرب عطا فرما،  اپنی محبت عطا فرما
ہماری خطائیں بخش دے،ہمیں  اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما لے
 یارب! ہم سے راضی ہو جا ، ہمیں اپنی رحمت میں ڈھانپ لے
 ہم سے اسطرح راضی ہو جا کہ ہمارے تمام گناہ معاف ہوجائیں۔۔۔۔ہم بامراد ہو جائیں 
ہمیں  اس دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی کامیابی عطا فرما 
اے السمیع العلیم رب !ہماری  پکار ۔۔۔ہماری فریاد سن لے
ہماری عبادتوں اور دعاؤں کو قبولیت عطا فرما ، ہماری دعاؤں پہ کن فیکون فرما دے
 آمین۔۔۔ 

مزید :

روشن کرنیں -