مہمندایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،دو دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے ”تور خور“میں فرنیٹئر کور اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت حق نواز اور محسن کے نام سے ہوئی ۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز ،کلاشنکوف اور آئی ای ڈیز کا سامان بھی برآمد ہوا جبکہ ان کے قبضے سے ویڈیو کیمرے اور بارود بھی برآمد کیا گیا ۔