تْرش پھلوں پر فروٹ فلائی کاحملہ

  تْرش پھلوں پر فروٹ فلائی کاحملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر محیط تْرش پھلوں کے باغات مسائل کا شکار ہیں،باغبانوں کی رہنمائی نہ ہونے سے پھل وقت سے پہلے خراب ہو رہاہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشان ہیں۔ ماہرین کے مطابق رواں سال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ تْرش پھلوں پر بھی پڑے ہیں تاہم اِس کے باوجود محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں کو کسی قسم کی رہنمائی فراہم نہیں کی جا رہی، باغبان روایتی طریقوں کے ذریعے باغات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے رواں سال پیداوار میں 30فیصد کمی کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب میں 40ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلے کینو اور مالٹا کے باغات اِس وقت فروٹ فلائی کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے پھل گل سڑ کر گرنے لگے ہیں۔ محکمہ زراعت کے حکام کو فروٹ فلائی کے حملے کی شدت میں کمی کے لئے باغبانوں کی رہنمائی کرنی چاہئے تاکہ وہ کم سے کم نقصان سے بچ سکیں۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -