صارفین کو گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم، یکساں ریٹ مقرر

صارفین کو گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم، یکساں ریٹ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت نے صارفین کو گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیئے جس کے تحت صارفین گیس کا چاہے ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں نرخ یکساں چارج کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا ہ اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔

گیس ریٹس

مزید :

صفحہ اول -