آرمی چیف کی چیف جسٹس کی  والدہ کو انکی نشست پر جا کر مبارکباد

    آرمی چیف کی چیف جسٹس کی  والدہ کو انکی نشست پر جا کر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی والدہ کو ان کی نشست پر جا کر مبارکباد دی۔آرمی چیف نے کہا آنٹی آپ کو بیٹے کے چیف جسٹس پاکستان بننے پر بہت بہت مبارک ہو، اس پر ان کی والدہ محترمہ نے جواب دیا آپ کو بھی بہت بہت مبارک، ہم سب کی دعاؤں سے میرا بیٹا چیف جسٹس کے عہدہ پر فائز ہوا، یہ ہم لوگوں کیلئے  فخر کا لمحہ ہے ہے۔آرمی چیف نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہمارے لیے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا فخر کی بات ہے، پاک فوج کے ایک شاندار اور اعزازی شمشیر لینے والے افسر کا بیٹا آج چیف جسٹس پاکستان بنا ہے۔یاد رہے جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد پاک فوج میں کیپٹن اور سینڈھرسٹ ملٹری اکیڈمی انگلینڈ کے گریجویٹ تھے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد نے بعد ازاں پاک فوج چھوڑ کر سول سروس جوائین کی تھی۔وہ گریڈ 22 پر ترقی پاکر چیف سیکرٹری اورسیکرٹری داخلہ بھی رہے۔

آرمی چیف مبارک

مزید :

صفحہ اول -