ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران فریقین کو مصالحت کا موقع

   ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران فریقین کو مصالحت کا موقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دوران فریقین کو مصالحت کا ایک موقع دے دیا  دوران سماعت فاضل جج نے کہا کہ دونوں کے وکلاء بطور نمائندہ حاضری کے لئے پیش ہوا کریں گے ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان مصالحت کیلئے 6 مئی کی تاریخ مقررکردی  عدالت نے بطور حاضری کیلئے دونوں کے کونسل کو نمائندہ مقرر کرلیا اداکارہ وینا کا موقف ہے کہ اس کا سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے،بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا،سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے شہرت متاثر کررہا ہے،عدلت سے استدعاہے کہ 100کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم د یاجائے،دوسری جانب اسد خٹک نے اپنے جواب میں کہاہے کہ اس کی سابق اہلیہ پر الزامات نہیں بلکہ سچ اور حقائق پر مبنی باتیں کی ہیں عدالت سے استدعاہے کہ ہتک عزت کا دعوی مسترد کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -