جنوبی پنجاب کے مْرجھاتے پودے

  جنوبی پنجاب کے مْرجھاتے پودے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی پنجاب میں محکمہ جنگلات کی طرف سے لگائے لاکھوں پودے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مْرجھا رہے ہیں  جبکہ خطے میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی سے رہے سہے جنگلات کی بقاء بھی خطرے سے دو چار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات ملتان نے گزشتہ سال آٹھ کروڑ 45 لاکھ سے زائد جبکہ جنوبی زون نے دو کروڑ 42 لاکھ کے قریب نئے پودے لگائے تھے۔ یہ پودے نہروں کے کنارے، پارکوں، جنگلات اور دیگر جگہوں پر لگائے گئے جن میں سے بیشتر کو بڑھنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔واضح رہے کہ درختوں کی کٹائی اور شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کے پروان نہ چڑھنے کی وجہ سے موسمیاتی آلودگی بھی بڑھتی جا رہی ہے، رواں سال میں سموگ کا مسئلہ بھی ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں شدت کے ساتھ سامنے آیا لیکن اِس کے باوجود متعلقہ محکموں کی اِس جانب توجہ نظر نہیں آتی۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ٹمبر مافیا کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں تاکہ درختوں کے قتل ِعام کی وجہ سے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -