شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر لیکن اب کس ملک لیگ کھیلنے پہنچ گئے؟ جانئے

شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر لیکن اب کس ملک لیگ ...
شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر لیکن اب کس ملک لیگ کھیلنے پہنچ گئے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون باریشال کی نمائندگی کریں گے، انکے علاوہ فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی اسی فرنچائز کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپیئن فارچون باریشال نے 24 سالہ پاکستانی کرکٹر کو براہ راست اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جبکہ ایونٹ 7 فروری تک جاری رہے گا تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چند میچز میں شرکت کرسکیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے شاہین آفریدی کو 15 جنوری 2025 تک نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دیا تھا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -