سوپ ڈرامہ سیریل” لو لائف اور لاہور “ کی ریکارڈنگ

سوپ ڈرامہ سیریل” لو لائف اور لاہور “ کی ریکارڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سوپ ڈرامہ سیریل” لو لائف اور لاہور “ کی ریکارڈنگ شاہ نور سٹوڈیو میں کی گئی اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں معمر رانا ، فضہ علی ، کاشف محمود ، خالد بٹ ، محسن گیلانی ، اسما عباس ، فرحانہ مقصود ، سوہا بٹ ، یاسمین حق ، کامران مجاہد ، بلال چودھری ہیں ۔ سوپ کے رائٹر خلیل الرحمان قمر اور ڈائریکٹر ذوالفقار ہیں ۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ کے موقع پر اداکار کاشف محمود نے بتایا کہ وہ اس ڈرامے میں رنگو کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جس کو رائٹر خلیل الرحمان قمر نے بہت خوب لکھا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ذوالفقار ان سے خوب محنت کروا رہے ہیں ۔ اس موقع پر سینئر اداکار خالد بٹ نے کہا کہ ان کا اس ڈرامے میں رول میاں جی کا ہے ۔ اور اب تک اس ڈرامہ سیریل کی 160 اقساط آن ایئر ہوچکی ہیں ۔ ڈرامے کے سیٹ پر خاتون رائٹر دلشاد نسیم بھی موجود تھیں وہ آج کل نئی ڈرامہ سیریل لکھ رہی ہیں اس سے پہلے انہوں نے” تیرے پہلو “ اور ” کچھ تم بھی کہو “ جیسی مقبول سوپلکھ چکی ہیں ۔ سوپ” لو لائف اور لاہور “ میں پری پیکر کا کردار کرنے والے سمیع خان کراچی شفٹ ہونے کی وجہ سے ڈرامے کو خیر آباد کہہ چکے ہیں اور اب ان کی جگہ پر معمر رانا پری پیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

مزید :

کلچر -