دنیا کی سب سے مقروض کمپنی کو 45 ارب ڈالر سے زیادہ کے مقدمات کا سامنا، کل قرضہ کتنا ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں

دنیا کی سب سے مقروض کمپنی کو 45 ارب ڈالر سے زیادہ کے مقدمات کا سامنا، کل قرضہ ...
دنیا کی سب سے مقروض کمپنی کو 45 ارب ڈالر سے زیادہ کے مقدمات کا سامنا، کل قرضہ کتنا ہے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چینی رئیل اسٹیٹ گروپ  ایور گرانڈے  کو تقریباً 45.1 ارب  ڈالر کے مشترکہ دعووں کے ساتھ 1317 مقدمات کا سامنا ہے۔ نکی ایشیا  نے کمپنی کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں اس نے4.3 ملین ڈالر  سے زیادہ کے دعووں کے ساتھ زیر التواء قانونی چارہ جوئی کا انکشاف کیا۔300  ارب ڈالر کے قرضوں  کے ساتھ ایور گرانڈے گروپ دنیا کا سب سے زیادہ مقروض پراپرٹی ڈویلپر ہے اور یہ  قرضوں کے بحران کا مرکز رہا ہے جس نے گزشتہ سال کے دوران متعدد چینی ڈویلپرز کو ڈیفالٹ کروایا ہے۔

نکی ایشیا نے کہا کہ زیادہ تر مقدمے بلڈرز اور میٹریل سپلائی کرنے والوں کی طرف سے ہیں جو ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں۔  مارچ کے آخر تک کمپنی نے مقامی ملحقہ اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کے 154 واقعات کی اطلاع دی۔ سنہ 2020 میں چین کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ایورگرانڈے نے ڈگمگانا شروع کیا۔ 

اس ماہ کے شروع میں کمپنی نے اپنے آف شور قرض کے لیے تنظیم نو کے منصوبے کا اعلان کیا۔گروپ  نے کہا کہ کلاس اے  قرضوں کے 77 فیصد اور کلاس سی  قرضوں کے 30 فیصد ہولڈرز نے دیگر کے علاوہ تنظیم نو کی تجویز کے لیے اپنی متعلقہ حمایت جمع کرائی ہے۔

مزید :

بزنس -رئیل سٹیٹ -