سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے، ہماء علی

  سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے، ہماء علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (فلم رپورٹر) فلم، ٹی وی اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں سنجیدگی سے کام کر کے نام کمانا مشکل ہے اور اب آئٹم سونگ کا رواج پروان چڑھ رہا ہے،اسٹیج ڈراموں میں غیر مناسب رقص اور اشارے کر کے اداکارائیں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی جلد بازی میں مصروف ہیں۔

 خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد ممتاز ملک کا تعلق بھی فلم انڈسٹری سے تھامگر انہوں نے کبھی بھی میری سفارش نہیں کی البتہ کامیابیوں کے جس سفر کی جانب گامزن ہوں اس میں میرے والدین کی خصوصی دعائیں شامل ہیں۔ ہما علی نے کہا کہ مجھے میرے والدین نے ہمیشہ اس بات کی تلقین کی کہ صرف محنت سے اپنا نام بنانا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اس بات کو پلے باندھ لیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں کبھی شہرت کے لئے شارٹ کٹ راستہ استعمال کرنے کی قائل نہیں رہی،محنت سے سفر طویل لمبا ہوتا ہے مگر اس میں انسان کی عزت ضرور محفوظ رہتی ہے۔

مزید :

کلچر -