شادی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے، مہوش حیات

  شادی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے، مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ  سے  شادی کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا ہے ورنہ اس سے پہلے وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھیں۔ ایک انٹرویو میں   اداکارہ نے بتایا کہ ان کے لئے رشتے آتے رہتے ہیں لیکن میں ٹال مٹول کردیتی ہوں۔شادی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ  سے میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا ہے ورنہ اس سے پہلے میری سوچ ایسی تھی کہ ایسا کچھ ممکن نہیں ہے۔ مہوش نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ اگر کوئی آپ کو اچھا لگتا ہے تو آپ بات چیت وغیرہ کرسکتے ہیں لیکن اس سے پہلے میری مکمل توجہ میرے کام پر تھی اور اس بارے میں بالکل نہیں سوچتی تھی۔ جیون ساتھی  بارے مہوش حیات نے  کہا کہ کوئی ذہین انسان ہونا چاہیئے۔

 اور نرم دل انسان ہو، اس کا اپنی فیملی سے اور کام کے حوالے سے رویہ کس طرح کا ہے یہ ساری چیزیں دیکھنا ضروری ہیں۔

مزید :

کلچر -