گلوکار علی ظفر نے نیا میوزک ویڈیو سانگ ریلیز کردیا

    گلوکار علی ظفر نے نیا میوزک ویڈیو سانگ ریلیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)ملکی میوزک انڈسٹری کی بین الااقوامی سطح پر مزید پہچان بڑھانے کا عزم لئے پاکستانی سپر سٹار علی ظفر نے اپنے بھائی گلوکار و اداکار دانیال ظفر اورعالمی شہرت یافتہ امریکی ہیپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ مل کر نیا میوزک ویڈیو سانگ ریلیز کردیا۔"منڈا آن رائز" کے عنوان سے گانا پنجابی اورانگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو امریکی شہر اٹلانٹا میں ریکارڈ کی گئی ہے جس میں علی ظفر، دانیال ظفر اور انٹرنیشنل آئی کون ٹی آئی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ امریکی ہیپ ہاپ سٹار کا پہلی بار کسی پاکستانی میوزک پروجیکٹ کا حصہ بننے پر میوزک لوورز کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔ علی ظفر، جو اپنی ہمہ گیر صلاحیتوں اور موسیقی کے حوالے سے نئے نظریات کی بدولت مشہور ہیں، نے ایسی ہٹ گانے تخلیق کیے ہیں جو پورے جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھار میں مقبول ہیں۔ دانیال ظفر کا جذبہ اور منفرد فنکارانہ صلاحیتیں پاکستانی موسیقی کی نئی لہر کی نمائندگی کرتی ہے۔

 اس تعاون میں ٹی آئی کا شامل ہونا، جو ہپ ہاپ اور ریپ موسیقی کے بانی ہیں اور جن کا اثر دہائیوں تک پھیلا ہوا ہے، اس شراکت داری کو میوزک انڈسٹری میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر دیکھا جارہے گانے کی ریلیز پر گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ دانیال ظفر اور انٹرنیشنل ہیپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ مل کر گیت ریلیز کرنے کا مقصد ملکی میوزک انڈسٹری کو بین الااقوامی میوزک شائقین کے بیچ لے جانا ہے۔

مزید :

کلچر -