آج جس مقام پر ہوں شوہر کا اہم کردار ہے، عینی زیدی
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے کہا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے ایک ملکہ کی طرح وہ بہترین شوہر اور بہترین والد تھے، میں آج جو کچھ ہوں ان کی وجہ سے ہوں۔ ایک انٹرویو میں عینی زیدی نے اپنے مرحوم شوہر کی تعریب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر مین تھے، شاید اسی لئے اللہ نے انہیں جلدی اپنے پاس بلا لیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے آس پاس بہت سے اچھے مرد دیکھے لیکن میرے شوہر کچھ اور ہی طرح کے انسان تھے، وہ بہترین والد، بہترین شوہر تھے۔عینی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں بالکل ایک ملکہ کی طرح رکھا اور ہر طرح سے سپورٹ کیا، میں آج جو کچھ بھی ہوں صرف ان کی وجہ سے ہوں۔ دوسری شادی کے خیال سے متعلق سوال کے جواب میں عینی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بچوں کے ساتھ جس طرح کی بے تکلفی اور محبت ہے اس میں کسی اجنبی کے آنے سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔