ڈرامہ انڈسٹری کی دو اداکاراؤں سے خوفزدہ ہوں، اسامہ خان

  ڈرامہ انڈسٹری کی دو اداکاراؤں سے خوفزدہ ہوں، اسامہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار اسامہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  دو اداکاراؤں سے خوفزدہ ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران  اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ صبا حمید اور اشنا شاہ دو ساتھی اداکارائیں ہیں جو انہیں خوفزدہ کرتی ہیں اور ڈرامہ غیر میں کام بھی انہیں اشنا کی سفارش پر ملا۔ اسامہ خان نے بتایا کہ جب میں نے اشنا شاہ کے ساتھ ٹیلی فلم کی اس وقت سے لے کر آج تک پتا نہیں کیا وجہ ہے کہ مجھے اشنا کو دیکھ کر ڈر لگتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دو افراد ہیں ایک صبا حمید اور دوسری اشنا شاہ جنہیں دیکھ کر انہیں ڈر لگتا ہے۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے اسامہ کا کہنا تھا کہ شاید کچھ لوگ کی شخصیت ایسی ہوتی ہے، حالانکہ صبا آپا بہت اچھی ہیں لیکن پھر بھی ان کے سامنے سین کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔شوبز میں آنے پر خاندان کے ردِ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک میں پیسے کما رہا ہوں میری فیملی میرے فیصلوں میں نہیں بولتی۔

مزید :

کلچر -