نشتر کالونی،دس سالہ بچے کو اغوا کرلیا گیا،مقدمہ درج
لاہور(وقائع نگار) شہر سے بچے غائب ہونے کا سلسلہ نہ رْک سکا،نشتر کالونی سے دس سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق نشتر کالونی سے 10 سالہ شعیب پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔بچے کے والد محمد کاشف کے مطابق اس کا بیٹا شعیب دو روز قبل محلے میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا۔بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے جگر گوشے کو دو دن سے تلاش کر رہا ہوں مگر کہیں پتہ نہیں چل سکا۔تھانہ نشتر کالونی پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد بچے کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔