پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے متجاوز
فیصل آباد (این این آئی)پاکستان میں پیداہونیوالے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے لہٰذاکاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونیوالے پھلوں اور سبزیوں کو بچانے سمیت بعد ازبرداشت عوامل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔ہارویسٹ ریسرچ سنٹرآری فیصل آباد کے ماہرین کے مطابق مذکورہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔