کھاد کارخانوں کی گیس سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سامنے آ گیا

کھاد کارخانوں کی گیس سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سامنے آ گیا
کھاد کارخانوں کی گیس سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کھاد کارخانوں کے لیےگیس پر سبسڈی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کے منٹس جاری کردیئے گئے ۔پیٹرولیم ڈویژن کو کھاد کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے سے متعلق احکامات جاری کردیئے گئے ۔وفاقی کابینہ کےفیصلےپرعمل درآمد کی نگرانی کا ٹاسک پیٹرولیم ڈویژن کے سپرد کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نےکھادکارخانوں کو مکمل قیمت پرگیس کی فراہمی کے لیےہدایت کی ہے۔ کابینہ ڈویژن نےوفاقی کابینہ کے احکامات کو باضابطہ طور پرمنٹس کاحصہ بنالیا ہے۔

 "جنگ " کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ جہاں ضرورت ہو کسانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے۔ حکومتی ذرائع نے بتا یا ہے کہ جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا سبسڈی والی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔  کھاد کے کارخانوں کواس وقت 217روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے۔

 کھاد کےکارخانوں کو1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پرگیس کی فراہمی ہورہی ہے۔ فیصلے پرعملدرآمد سے فرٹیلائزر پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1814روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔

 وزارت صنعت وپیداوار کا مؤقف ہےکہ کھاد کارخانوں کےلیے گیس پر سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ وزیر صنعت و پیداوار اس ایشو کو دوبارہ کا بینہ کے سامنے رکھیں گے۔وزارت صنعت و پیداوار سب سڈی کو ختم کرنے کے خلاف ہے۔