مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والا دوست نہیں ہوتا، وجیہہ

    مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے والا دوست نہیں ہوتا، وجیہہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ و گلوکارہ وجیہہ نے کہا ہے جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جائیں، ان کے اچھے وقت میں واپس آنے پر انہیں عزت نہیں دی جانی چاہیے، پھر انہیں بھی بھلا دینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں وجیہہ نے وضاحت کی کہ جب انہیں دوستوں کی ضرورت تھی تب وہ انہیں چھوڑ گئے اور ان کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا لیکن جب وہ مضبوط بنیں، ان کے پاس ہر چیز آگئی، تب دوستوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تب انہوں نے دوستوں سے رابطہ کرنے کو ترجیح نہیں دی۔وجیہہ کا کہنا تھا جو لوگ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جائیں۔

 ان کے اچھے وقت میں واپس آنے پر انہیں عزت نہیں دی جانی چاہیے، پھر انہیں بھی بھلا دینا چاہیے۔وجیہہ نے واضح کیا کہ انہیں اپنے دوستوں سے بہت گلے اور شکوے تھے لیکن بعد میں انہوں نے دوستوں کو معاف کیا اور تمام شکوے بھلا دیئے ہیں۔

مزید :

کلچر -