حقائق پر مبنی ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، حنادلپذیر

    حقائق پر مبنی ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، حنادلپذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ہمیں حقائق پر مبنی ٹی وی ڈرامہ سیریل بنانی چاہئیں، آج کل ڈراموں پر گلیمر کی بھرمار ہے،صرف امیر خاندانوں پر مبنی ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جبکہ غریبوں کے موضوع پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔انہوں نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں غریبوں کے بے شمار مسائل ہیں جن کو ٹی وی ڈرامہ سیریل کے لئے اجاگر کیا جا سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ ابھی تک اس طرف کسی نے سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی طرح کی ڈرامہ سیریل بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو لوگ یکسانیت کا شکار ہو جائیں گے۔

، ہمیں اس سے بچنے کیلئے نئے موضوعات کو ترجیح دینی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے ہمارے ڈراموں کی کہانیاں مصنوعی نہ ہوں، بھارت کے ڈرامے کو اسی لئے پسند نہیں کیا جاتا کیونکہ اس میں مصنوعی پن زیادہ ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -