ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، بھارت کے فائنل کیلئے امکانات کم لیکن دوسری ٹیم کونسی ہو سکتی ہے؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی امیدیں تقریبا دم توڑ گئیں ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے موقع موجود ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا، بھارت کے پاس ورلڈ چیمپئن شپ میں صرف ایک میچ باقی ہے جبکہ آسٹریلیا کے پاس تین میچز باقی ہیں ۔
ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال:
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔