دلہن کی شادی ہال میں ایسی اینٹری کہ مہمانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

دلہن کی شادی ہال میں ایسی اینٹری کہ مہمانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
دلہن کی شادی ہال میں ایسی اینٹری کہ مہمانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) شمالی بھارت میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہن روایتی انداز کے بجائے غبارے میں بیٹھ کرہال میں پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج کل کبھی شادی کی بارات میں آنے والے مہمانوں کے مضحکہ خیز ڈانس، تو کبھی اسٹیج سے دولہا اور دلہن کے درمیان جھگڑے کی مضحکہ خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔شادی میں سب سے زیادہ توجہ دلہن کی انٹری پر جاتی ہے کبھی وہ ہی دلہن جو کبھی اپنی ہی شادی میں شرما کر شادی ہال میں داخل ہوتی تھی، اب دھوم دھام سے شادی میں داخل ہو رہی ہے۔ اب شادی میں دلہن کی انٹری کی سب سے مختلف اور عجیب و غریب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایسی ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمالی بھارت میں شادی کی ایسی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہن سرخ لباس میں روایتی انداز کے بجائے غبارے میں بیٹھ کر شادی ہال میں داخل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی انوکھی روایت کو بڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “آج کل شادی سرکس بن رہیں ہیں جبکہ دوسرے صارف نے لکھا ’یہ کس کا مضحکہ خیز خیال ہے؟ تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’آج کل لوگوں نے شادی کو ڈرامہ اور مذاق بنا دیا ہے‘۔