بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی ہے۔

سی سی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کل سماعت کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

مزید :

بزنس -