بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا

بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا
بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالرکا میزائل سسٹم خریدے گا،معاہدہ طے پاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالر کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت فضائی حملوں سے بچاو کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا، بھارتی وزارت دفاع نے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم ٹو میں تھری ڈائمینشنل ریڈار، شارٹ اور میڈیم رینج میزائل، لانچرز، فائر ڈسٹری بیوشن سینٹرز اور حملوں کی نشاندہی کرنے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹس شامل ہیں۔یہ میزائل سسٹم واشنگٹن کے علاوہ نیٹو کے یورپی ممالک، ماسکو اور اسرائیل کے کچھ شہروں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔