زارا انور عباس اور اسد صدیقی نے شادی کی سالگرہ منائی
کراچی (آئی ا ین پی) اسٹار اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کے سات سال مکمل ہونے کی خوشی میں کی گئی ڈنر ڈیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔زار نے اسد صدیقی سے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والی اس جوڑی کی شادی کو 7 سال مکمل ہوچکے ہیں جس کی خوشی دونوں نے ایک ساتھ یادگار رات گزار کر منائی۔زارا نور نے اس خاص رات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں دونوں کسی لائیٹوں سے سجے ریسٹورنٹ میں ڈنر ڈیٹ کیلئے پہنچے اور سجی ہوئے مقام پر پوز دیتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔پوسٹ کے کیپشن میں زارا نور عباس نے لکھا کہ سات سال مکمل ہوچکے ہیں اور آگے کے سالوں کی گنتی جاری ہے، انیورسری مبارک۔زارا نور عباس نے اس کیپشن میں کیک والا ایموجی استعمال کرنے کے علاوہ ہنسنے اور رونے والا ایموٹیکون بھی استعمال کیا۔