لوگ آج بھی میری سب سے زیادہ فلمیں دیکھتے ہیں، ہمایوں سعید

      لوگ آج بھی میری سب سے زیادہ فلمیں دیکھتے ہیں، ہمایوں سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)  فلم و ڈرامہ کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ناقدین جتنی مرضی ان پر تنقید کرلیں لیکن اس کے باوجود لوگ سب سے زیادہ ان کی ہی فلمیں دیکھتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر کامیاب شخص پر تنقید کی جاتی ہے، اسے مختلف تنازعات میں پھنسا دیا جاتا ہے اور یہ سب وہی لوگ کرتے ہیں جو اس کامیاب شخص سے شہرت میں کم ہوتے ہیں، ہمیشہ ہم سے نیچے درجے کے لوگ ہی ہم پر تنقید کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ کبھی بھی آپ سے زیادہ کامیاب لوگ آپ پر تنقید نہیں کرتے  تاہم انہوں نے کہا  تنقید ہمیشہ کامیاب لوگوں پر ہی ہوتی ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ لوگ میری عمر کی وجہ سے تنقید کرتے ہیں کہ ہمیشہ مجھے ہی کیوں فلم میں ہیرو دکھایا جاتا ہے تو یہاں میں ان لوگوں کے لیے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس دن لوگ ٹکٹ خرید کر مجھے دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اس دن سمجھ جاؤں گا کہ میں اب ہیرو نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ناقدین جتنی مرضی تنقید کرلیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے سب سے زیادہ میری ہی فلمیں دیکھنے سینما گھروں میں آتے ہیں۔

مزید :

کلچر -