معیاری کردار کی آفر ضرور قبول کروں گی، بابرہ شریف
لاہور(فلم رپورٹر) بابرہ شریف نے کہا ہے کہ اگرچہ شوبز کی دنیا سے دور ہوں تاہم اگر کوئی منفرد پراجیکٹ آفر ہوا تو ضرور کام کروں گی۔ ایک خصوصی انٹرویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ یہ میرے چاہنے والوں کی محبت ہے کہ شوبز کی دنیا سے دور ہوتے ہوئے بھی میرے پاس فلموں اور ڈراموں کی درجنوں آفرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آؤں۔ بابرہ شریف نے کہا کہ میں اپنا زیادہ تر وقت وقت گھر میں گزارتی ہوں۔