جب خواجہ حسن بصریؒ سے حبشی نے کہا کہ " ابھی تجھ میں ظاہر بینی باقی ہے"
خواجہ حسن بصریؒ کہا کرتے تھے کہ میں نے جس کسی کو دیکھا اپنے سے بہتر خیال کیا ۔
لیکن ایک دن معاملہ اس کے برعکس ہوا
ایک حبشی دریا کے کنارے ایک عورت کے ساتھ بیٹھا صراحی سے کچھ پی رہا تھا
میں نے سوچا کہ میں کیسا ہی ہوں اس سےتو بہتر ہوں ۔
اسی اثناء میں دیکھا کہ ایک کشتی جس میں 7 آدمی سوار تھے دریا میں ڈوب رہی ہے
وہ حبشی فوراً دریا میں کود پڑا اور 6آدمیوں کو بچا لایا
پھر میری طرف مخاطب ہو کر بولا ’’ حسن ! اس ایک کو تو بچا لا ‘‘
میں حیران رہ گیا ۔
پھر وہ بولا .اس صراحی میں پانی ہے اور یہ عورت میری ماں ہے ،تیری آزمائش کےلئے میں یہاں بیٹھا تھا ابھی تجھ میں ظاہر بینی ( خود بینی ) باقی ہے ۔
(فوائد الفواد، بحوالہ ، تاریخ مشائخ چشت ، ص323)