اداکارہ بینا چوہدری سوپ’’اور میں جلتی رہی‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بینا چوہدری ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے سوپ’’اور میں جلتی رہی‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف میں مصروف ہیں۔ایکسلنس میڈیا کی اس پیشکش کو ذوہا حسن نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض بچل کلہوڑو انجام دے رہے ہیں۔’’اور میں جلتی رہی‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں فرحان علی آغا،نازلی نصر،رزکمالی،فوزیہ مشتاق،فرح علی،فوزان خان،مریم آفندی اور ارسلان راجہ شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بینا چوہدری نے بتایا کہ اس میگا پراجیکٹ میں میرا رول منفرد اور اچھوتا ہے مجھے یقین ہے کہ میرے پرستار مجھے اس کردار میں بہت پسند کریں گے میں ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں بینا چوہدری نے کہا کہ میں آج کل لاہور دونوں شہروں میں بنائے جانے والے ڈراموں میں اداکاری کررہی ہوں ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے کام سے مکمل انصاف کروں ۔