مظفرگڑھ: زمیندار کی بیٹی نے نوکر سے پسند کی شادی کرلی ، والد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا

مظفرگڑھ: زمیندار کی بیٹی نے نوکر سے پسند کی شادی کرلی ، والد نے اسلحے کے زور ...
مظفرگڑھ: زمیندار کی بیٹی نے نوکر سے پسند کی شادی کرلی ، والد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ کے تھانہ سٹی کے علاقے میں زمیندار کی بیٹی نے اپنے نوکر سے پسند کی شادی کر لی، جس پر زمیندار نے غصے میں آ کر اپنی بیٹی اور داماد کو اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا۔

"آج نیوز" کے مطابق  خانپور کے علاقے میں زمیندار نے اپنے دیگر 11 ساتھیوں کے ہمراہ نوبیاہتے جوڑے کو زبردستی اغواء کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار نے اپنے نوکر سے انتقام لینے کی نیت سے اس کارروائی کو انجام دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جس نے برق رفتاری سے چھاپہ مار کر شادی شدہ جوڑے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی نے جوڑے کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا لیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔