علیزہ چوہدری کا وطن واپسی کے بعد اپنا پہلا برانڈ شوٹ مکمل

علیزہ چوہدری کا وطن واپسی کے بعد اپنا پہلا برانڈ شوٹ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل واداکارہ علیزہ چوہدری نے دوبئی سے واپسی کے بعد اپنا پہلا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا۔ ایک ملاقات کے دوران علیزہ چوہدری نے بتایاکہ ان کا وطن واپسی کے بعد یہ پہلا برانڈ شوٹ ہے جسے انہوں نے مکمل کروادیاہے ان کا یہ نیا شوٹ انٹرنیشنل میگزین کے لیئے کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں علیزہ چوہدری نے بتایاکہ انہیں دو فلموں کی آفرزبھی ہوئی ہیں جن میں ان کاکردار بہت پاور فل ہے ابھی وہ اپنے برانڈ شوٹس مکمل کروائیں گی اس کے بعد فلم کی آفر کو قبول کروں گی۔

مزید :

کلچر -