جنوبی افریقہ کیخلا ف دوسرا ٹیسٹ قومی ٹیم جوہانسبرگ پہنچ گئی
کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ جوہانسبرگ سے کیپ ٹاؤن پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل3 جنوری سے شروع ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کل کھیلے جانے والے میچ کے لئے آج کیپ ٹاؤن میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کم بیک کریں گے۔
کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ہر کھلاڑی سے عمدہ کھیل کی امید ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔