لاہور کو چمکانے کا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک

   لاہور کو چمکانے کا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں متحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر صفائی ٹیمیں شہر کی ہر گلی،محلے اور بازار کو چمکانے کے لیے متحرک ہیں۔وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور کے تمام9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں راوی ٹاؤن سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ راوی ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ایل ڈبلیو ایم سی کے900 سے زائد ورکرز، 130 سے زائد آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے اوپن پلاٹس اور 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس مکمل کی گئی۔

 جبکہ بھاٹی عارضی کولیکشن پوائنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے بتی چوک، آزادی فلائی اوور، بادامی باغ، فورٹ روڈ، فوڈ سٹریٹ،بادامی باغ لاری اڈا اور سبزی منڈی کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ اعظم کلاتھ مارکیٹ، موتی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، اردو بازار میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔