3سبزیاں اور 4پھل مہنگے،برائلر کی قیمت برقرار
لاہور (لیڈی رپورٹر)برائلر کی سپلائی بدستور متاثر ہے، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر برقرار ہے۔ زندہ برائلر ہول سیل 397، پرچون ریٹ 411 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 750 روپے میں بیچی جا رہی ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں اور 4 پھلوں کے نرخ بڑھ گئے، مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں، پیاز کی سرکاری قیمت 135، فروخت 180 روپے کلو ہو رہا ہے، ٹماٹر230، لہسن 700، ادرک 420، سبز مرچ 200 روپے کلو میں دستیاب ہے، ٹینڈے اور آلو 120، کریلے 200، پھول گوبھی 100، بھنڈی 550 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔پھلوں میں فروٹر 250 روپے درجن، اناربدانہ 820، انگور 450، سیب 320 روپے کلو میں بِک رہا ہے۔