پنشن پالیسی میں نئی شرائط لاگو، سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں نئی شرائط لاگو ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی حکومت نے سر کا ر ی افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پرڈبل پنشن لینے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ ا علا میہ کے مطابق نئی شرائط عائدکرنے سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے اہم عہدے پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہونگے اور پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائیگا۔اعلامیہ کے تحت آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیگی جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کریگا، وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020ء کی سفارشات فوری نافذ کر دی ہیں۔
پنشن پالیسی